ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطین کے ایک اپارٹمنٹ میں لگی بھیانک آگ میں سات بچوں سمیت 21 کی موت

فلسطین کے ایک اپارٹمنٹ میں لگی بھیانک آگ میں سات بچوں سمیت 21 کی موت

Fri, 18 Nov 2022 14:45:38    S.O. News Service

غزہ 18 نومبر:(ایس او نیوز) فلسطین کے شمالی غزہ پٹی کی ایک رہائشی عمارت میں بھیانک آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے، حادثے میں 30 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واردات جمعرات شام کو پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پناہ گزین کیمپ کی رہائشی عمارت کے تیسرے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو بعد میں پھیلتی چلی گئی۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متعدد افراد آگ لگنے سے جھلس گئے ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تیسری منزل پر پٹرول رکھا گیا تھا جس میں آگ لگی، اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ پٹرول عمارت میں کیوں رکھا گیا تھا، آگ لگنے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد عمارت کے باہر جمع ہوگئی، اس حادثے کو حالیہ سالوں کے دوران بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔


Share: